اوکاڑہ کے علاقےحجرہ شاہ میںمقیم 8 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے علاقے راجوال میں محنت کش کی بیٹی کو محلے دار محسن نے اپنے مکان میں لے جاکر درندگی کا نشانہ بنا دیا۔
لڑکی کی چیخ و پکار پر لوگ جمع ہو گئے اور انہوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔