• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جگہ لینے والے نوجوان موجود، میرا کھیلنا ضروری نہیں،مصباح

جگہ لینے والے نوجوان موجود، میرا کھیلنا ضروری نہیں،مصباح

لاہور (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد یونائیٹڈنے کراچی کے پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان مصباح الحق زخمی ہونے کے باعث شاید آگے نہ کھیل پائیں تاہم وہ کہتے ہیں جگہ لینے والے نوجوان کھلاڑی موجود ہوں تو میرا فائنل کھیلنا ضروری نہیں۔ غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیئر لائن فریکچر میں انجکشن لگا کر چانس لے سکتا ہوں۔ میں کھیل سکتا ہوں لیکن باہر سے بیٹھ کر دیکھا نوجوان میری جگہ لے چکے ہیں۔ ہم نے صاحبزادہ فرحان کو موقع دیا اس نے کارکردگی دکھائی، میں ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیلوں گا۔مصباح الحق نے کہا کہ لیوک رونکی نے غیر معمولی بیٹنگ کی ہے۔ بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے بعد اس نے یہاں زبردست فارم دکھائی ہے اور ہماری ٹیم کے لئےوہ چھ اوورز میں میچ کو یک طرفہ کر دیتے ہیں۔ شارجہ میں کراچی کنگز کے خلاف آخری لیگ میچ میں مصباح الحق کا ہاتھ ٹائمل ملز کی تیز گیند پر زخمی ہو گیا جس کی وجہ سے انھیں پی ایس ایل سے باہر ہونا پڑا اور کہا جا رہا ہے کہ وہ چار ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین