• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد خان جونیجو کا قصور ملک سے مارشل لاءکا خاتمہ تھا، (ن) لیگ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) محمد خان جونیجو کا قصور صرف یہ تھا کہ انہوں نے ملک سے مارشل لاءختم کیا، مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام محمد خان جونیجو کی 25 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمال عارف سہروردی  اور دیگرنے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم محمدخان جونیجو جب غیرملکی دورہ مکمل کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تو صدر ضیاءالحق نے 58 ٹو بی کے تحت محمد خان جونیجو کی حکومت کوگرا دیا، محمد خان جونیجو ائیرپورٹ سے بغیر پروٹوکول اپنے گھر پہنچے، 5 نکاتی پروگرام کے تحت ملک بھر کی تمام کچی آبادیوں کو مستقل کیا، تعلیم کے فروغ کیلئے نئی روشنی اسکول، مسجد اسکول قائم کئے، بے گھر افراد کیلئے پاکستان کے تمام اضلاع میںکالونیاں بنوائیں اور نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کیں۔
تازہ ترین