اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کی سکیورٹی کیلئےوکیل اختر شاہ کو خط ارسال کردیا ہے،وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کو سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ وکیل مشرف ،وزارت داخلہ کوپرویز مشرف کی واپسی کی تاریخ سے آگاہ کریں۔وزارت داخلہ کے خط کے جواب میں وکیل مشرف نے کہا کہ یقین نہیں ہے کہ حکومت سیکیورٹی فراہم کریگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عدالت کو آگاہ کرے کہ وہ پرویز مشرف کو کیا سکیورٹی فراہم کرے گی؟