• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاون،گھر میں پولیس اہلکار کے سامنے اسکے سالے کا قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موچکو تھانے کی حدود بلدیہ رئیس گوٹھ کوئٹہ بولان ہوٹل سے متصل گھر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب چار ملزمان داخل ہوئے اور 45 سالہ سعید ولد رمضان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سینے میں گولی مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، فائرنگ کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا،پولیس نے بتایا کہ سعید نے تین ماہ قبل ہی لیاری چاکیواڑہ سے گھر چھوڑ کر مذکورہ مقام پر کرائے پر گھر لیا تھااور وہ اپنے بہنوئی سکندر جوکہ سندھ پولیس کا سپاہی اور بلدیہ تھانے میں تعینات ہے کےساتھ رہائش پذیر تھا،واقعہ کے وقت سعید گھر کی چھت پر بیوی کے ساتھ سورہا تھا جبکہ اسکا بہنوئی سکندر نیچے کمرے میں سورہا تھا کہ چار ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اسے چھت سے اٹھانے کے بعد نیچے صحن میں لاکر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکے بہنوئی سکندر کے سامنے سینے میں گولی مار کر قتل کردیا ، مقتول کا بلدیہ میں ٹائر پنکچر کا کیبن ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی،دریں اثنا گلشن معمار تھانے کی حدود احسن آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30 سالہ ذوالفقار ولد غلام زخمی ہوگیا۔
تازہ ترین