• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

کراچی، مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اقبال مارکیٹ میں گٹکے کے کارخانہ پر چھاپے کے دوران 3ملزمان گرفتار جبکہ کارخانے کا مالک شاہد اور کامران فرار ہو گیا۔

ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کا تیار گٹکا اورگٹکا بنانے کا سامان بھی ملا ہے۔

کارخانے سے برآمد کیے گئے سامان میں دو جنریٹر، 8کڑھائیاں، کمپیوٹر کانٹا، پیکنگ مشین اور کتھے کے گیلن بھی شامل ہیں۔

بہار کالونی اور سنگولین کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران 2منشیات فروش اکبر تریاکی اور معراج بوناکو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کا تعلق گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

ادھر ماڑیپور روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ کینٹ اسٹیشن کے قریب رہائشی عمارت کے چوکیدار ناران نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

تازہ ترین