• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور نے کوئٹہ کو پی ایس ایل سے باہر کردیا

پی ایس ایل تھری کے پہلے الیمنیٹر میچ پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دے دی۔

اس جیت کے ساتھ پشاور نے دوسر ے الیمنیٹر کے لیے کوالیفائی کرلیا ،جبکہ کوئٹہ 2سال فائنلسٹ رہنے کے بعد اس سال ایونٹ کے فائنل میں جگہ نہ بنا سکی اور ایونٹ سے آئوٹ ہوگئی۔

پشاور نے کوئٹہ کو پی ایس ایل سے باہر کردیا

گلیڈی ایٹرز کے انور علی نے آخری اوور  جب ٹیم کو 25رنز درکار تھے، 3 چھکوں کے ساتھ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے قریب پہنچایا، لیکن بدقسمتی سے وہ صرف ایک رن کے فرق سے  ٹیم کو میچ نہ جتوا سکے۔

پشاور نے کوئٹہ کو پی ایس ایل سے باہر کردیا

پشاور زلمی اب دوسرا الیمنیٹر کل21 مارچ کو کراچی کنگز کے ساتھ لاہور میں ہی کھیلی گی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلے الیمنیٹر میچ میں گلیڈی ایٹرز ابتداء ہی سے شدید مشکلات سے دوچار رہے اور ابتدائی نقصان اٹھانے کے بعد کوئٹہ کے بیٹسمین پر اعتماد انداز میں ہدف کا تعاقب نہ کرسکے۔


ٹیم کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب دونوں سیٹ بیٹسمین محمد نواز اور کپتان سرفراز 35،35رنز بنا کر لگاتار 2گیندوں پر پیسر سمین گل کے ہاتھوں آئوٹ ہوگئے۔

ٹیم کے دونوں اوپنرز صرف 17رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے ، اسد شفیق تو صفر پر اننگز شروع ہوتے ہی پہلی گیند پر آئوٹ ہوگئے،جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور 5رنز پر آئوٹ ہوئے، دونوں اوپنرز کو زلمی بولر حسن علی نے اپنا شکار بنایا ۔

پشاور نے کوئٹہ کو پی ایس ایل سے باہر کردیا

قبل ازیں پہلے الیمنیٹر میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158رنز کا ہدف مقرر کردیا۔ ڈوسن کے شاندار 62رنز بنائے، کوئٹہ کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر راحت علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

الیمنیٹر: زلمی، گلیڈی ایٹرز  پر بھاری پڑگئے، 4وکٹ پر 80رنز

پہلے الیمنیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل میچ پشاور زلمی کے اوپنرز بھی اپنی ٹیم کو  اچھا آغاز کرنے میں ناکام رہے، تمیم اقبال27 اور محمد حفیظ 25رنز اسکور کرکے پویلین لوٹے، تمیم اقبال کو محمد نواز نے اپنا شکار بنایا، ان کا کیچ کیڈمور کے حصے میں آیا۔

حفیظ کو محمود اللہ نے بولڈ کیا جبکہ سعد نسیم 9رنز پر حسن خان کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے اور ان کا کیچ تھیسارا پریرا نے تھاما، ٹیم کا اسکور اس وقت 86رنز تھا۔

الیمنیٹر: زلمی، گلیڈی ایٹرز  پر بھاری پڑگئے، 4وکٹ پر 80رنز

زلمی کے آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین کامران اکمل اور دوسرے آندرے فلیچر تھے، جو بلاترتیب صفر اور ایک رن بنا کر چلتے بنے، انہیں راحت علی اور میر حمزہ نے شکار بنایا تھا۔

تازہ ترین