• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قُبول ہے سے سات پھیرے تک، سارہ خان اور کرش پاٹھک نے شادی کرلی


فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اداکار سنیل لہری کے بیٹے کرش پاٹھک سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر میں کورٹ میرج کے بعد دسمبر میں دونوں نے باقاعدہ تقریبات منعقد کیں، جن کی دلکش تصاویر نوبیاہتا جوڑے نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں۔

سارہ اور کرش نے اپنی شادی میں ہندو رسومات کے ساتھ  نکاح کی تقریب بھی رکھی، ہندو مذہب کے تحت کی جانیوالی رسومات کیلئے دونوں نے سرخ روایتی لباس پہنا، جبکہ نکاح میں سفید چمکدار ملبوسات نے ان کی جوڑی کو ایک شاہکار انداز دیا۔

جوڑے نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قُبول ہے سے سات پھیرے تک، ہماری محبت نے خود اپنی کہانی لکھی اور دونوں جہانوں نے ہاں کہہ دی۔

اداکارہ سارہ خان نے ریسپشن کی تصاویر بھی جاری کیں جن میں وہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ نظر آئیں۔

خیال رہے کہ سارہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ علی مرچنٹ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں بندھی تھیں، لیکن یہ رشتہ ایک سال میں ہی ختم ہو گیا اور 2011 میں دونوں میں طلاق ہو گئی، سارہ اور کرش نے ایک سال تعلق میں رہنے کے بعد 6 اکتوبر کو کورٹ میرج کی تھی۔

سارہ خان نے ماڈلنگ سے کیریئر شروع کیا اور اسٹار پلس کے مقبول ڈرامے بِدائی سے شہرت حاصل کی، انہوں نے سسرال سمر کا، رام ملائی جوڑی، بھاگیہ لکشمی اور دل بولے اوبرائے جیسے ڈراموں میں بھی کام کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید