• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ ،پشاور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب، کوئٹہ کو شکست

پاکستان سپر لیگ ،پشاور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب، کوئٹہ کو شکست

لاہور(عبدالماجد بھٹی،نمائندہ خصوصی)دفاعی چیمپین پشاور زلمی نےشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پاکستان سپر لیگ میں سفر ختم کردیا۔پشاور نے گذشتہ دو سال کی فائنلسٹ ٹیم کو ناک آوٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سےشکست دے کر فائنل میں جانے کے لئے امید کی ایک اور کرن کو روشن کر لیا۔کوئٹہ فائنل سے قبل ناک آوٹ ہوگئی۔پشاور کو فائنل میں جانے کے لئے اب اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی کنگز کو شکست دینا ہوگی۔منگل کوتماشائیوںسے کھچا کھچ بھرے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں دلچسپ میچ دیکھنے کو آیا۔انور علی نے آخری اوور میں تین چھکے مار کر جیت کے قریب آگئے لیکن پھر آخری گیند پر ایک ہی رن بناسکے۔انور علی نے 14گیندوں پر28ناٹ آوٹ رنز بنائے جس میں تین چھکے اورایک چوکا شامل تھا۔کوئٹہ کو آخری پانچ اوورز میں46رنز کی ضرورت تھی۔نوجوان ثمین گل نے دو گیندوں پر محمد نواز اور سرفراز اور عمید آصف نے تین گیندوں پر محمود اللہ اور روسو کو آوٹ کرکے کوئٹہ کو جیت سے دور کردیا۔توشارا پریرا اور انور علی ہدف کے تعاقب میں تیز کھیلنے میں ناکام رہے۔جارحانہ بیٹنگ کے لئے شہرت رکھنے والے دونوں بیٹسمین اسٹروک کھیلنے میں ناکام رہے۔عمید نے17ویں اوور میں دو رنز دے کر کوئٹہ کی جیت کی امیدوں کو ختم کردیا۔توشارا نے بارہ رنز بنائے۔وہاب ریاض نے اسی اوور میں حسان کو آوٹ کرکے کوئٹہ کی امیدوں کو ختم کردیا۔آخری تین اوورز میں 30رنز کی ضرورت تھی۔آخری اوور میں25رنز درکار تھے۔انور علی نےڈائی سن کے آخری اوور میں23رنز بنائے ۔آخری گیند پر میز حمزہ حماقت سے رن آوٹ ہوگئے۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے157رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیس اوورز میں9وکٹ156رنز بنائے۔میر حمزہ کی غلطی نے کوئٹہ کو جیت سے دور کردیا۔پشاور کے وہاب ریاض ،حسن علی ،ثمین گل اور عمید آصف نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔پہلا ایلیمنیٹر جیتنے والی کوئٹہ کی ٹیم بدھ کو دوسرے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز کا سامنا کرے گی۔ بدھ کے میچ کی فاتح ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسلام آباد کے مدِمقابل ہوگی۔کوئٹہ کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اسد شفیق تھے جو اننگز کی پہلی کی گیند پر حسن علی کی گیند پر ڈیرن سیمی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیل رہے کوہلر کیڈمور تھے جو حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ ثمین گل نے دو گیندوں پر محمد نواز اور سرفراز احمد کو آوٹ کرکے میچ کا نقشہ پلٹ دیا۔سرفراز احمد نے21گیندوں پر35رنز بنائے جس میں دو چھکے شامل تھے۔نواز نے32گیندوں پر35رنز کی اننگز کھیلی۔سرفرازاور نواز نے45گیندوں پر63رنز کی شراکت قائم کی۔دس اوورز میں اسکور چار وکٹ پر80رنز تھا۔13ویں اوور میں ایک سو رنز بنے۔محمود اللہ19رنز بناکر عمید آسف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔رائیلی روسو دو گیندوں کے بعد 8رنز بناکر مشن کی تکمیل میں ناکام ہوگئے۔پشاور کی بیٹنگ لائن ناکام رہی۔لائم ڈائی سن نےسب سے زیادہ62رنز35گیندوں پر بنائے۔ان کی اننگز میں چار چھکے اورچھ چوکے شامل تھے۔فاسٹ بولر راحت علی نے16رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔راحت کی ٹورنامنٹ کی وکٹوں تعداد 15ہوگئی ہے۔ میچ میں زلمی کے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین کامران اکمل راحت علی کی گیند پر صفرپرکلین بولڈ ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین آندرے فلیچر تھے جو میر حمزہ کی گیند پر جارحانہ اسٹروک کھیلنا چاہتے تھے تاہم لانگ آن پر تھیسارا پریرا کو کیچ دے بیٹھے۔پریرا نے مشکل کیچ لیا۔پاور پلے کے اختتام پر پشاور زلمی نے 44 رنز بنالیے تھے ۔محمد حفیظ ،محمود اللہ کی گیند پر25رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔انہوں نے14گیندیں کھیلیں جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔برتھ ڈے بوائے تمیم اقبال29گیندوں پر27رنز بناکر محمد نواز کا شکار بنے۔دس اوورز میں اسکور76رنز پر چار وکٹ تھا۔سعد نسیم کا بھی باونڈری پر مشکل کیچ توشارا پریرا نےلیا۔86رنز پر آدھی ٹیم آوٹ ہونے کے بعد پشاور ٹیم دباو میں آگئی۔اننگز کے 17ویں اوور میں21رنز بنے۔ڈیرن سیمی دو رن بناکر راحت کی گیند پر کیچ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلے اوور میں چار گیندوں بعد ہی بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔ بارش کے بعد کھیل شروع ہوا تو اوپر تلے دو وکٹ گر گئے جس میں ٹاپ اسکورر کامران اکمل کی وکٹ بھی شامل تھی۔کوئٹہ کی ٹیم میں کئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب پاکستان آنے سے انکار کے بعد متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

تازہ ترین