کراچی (اسٹاف رپورٹر) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر لگائے جانے والی پابندی کے خاتمے کی خوشی میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن میرپورخاص کی جانب سے ریلی نکالی گئی ۔قیادت ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن میرپورخاص کے صدر محمد اقبال اور جنرل سیکرٹری محمد حسن بلوچ نے کی۔