• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پاپا! پاکستان سے چاچو کا فون آیا تھا۔‘‘
میرے ننھے بیٹے نے بتایا۔
’’کیا کہہ رہے تھے؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’وہ کہہ رہے تھے کہ دادا ابو کی طبیعت بہت خراب ہے۔
ڈاکٹر نے جواب دے دیا ہے۔‘‘
بیٹے کا لہجہ دکھ بھرا تھا۔
’’بابا اتنے بوڑھے ہوگئے ہیں۔
اور کتنا جئیں گے؟‘‘
میں نے تبصرہ کیا۔
بیس سال ہو گئے ہیں اس بات کو۔
کل یاد آئی۔
میں اسپتال میں داخل ہوں۔
بیٹا آیا تو میں نے شکستہ آواز میں بتایا،
’’ڈاکٹر نے مایوسی والی باتیں کی ہیں۔‘‘
بیٹے نے سپاٹ لہجے میں کہا،
’’اور کتنا جئیں گے؟‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر رائے دیں 00923004647998)

تازہ ترین