• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ٹریفک کانظام بہتربنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،ڈپٹی میئر

کوئٹہ (خ ن) ڈپٹی میئرکوئٹہ محمد یونس بلوچ نے کہاہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئے آبادی کی وجہ سے کوئٹہ کے شہری کافی متاثر ہورہے ہیں اور ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں ہماری کوشش ہے کہ بے ہنگم رش پر جلد قابو پایا جائے خصوصا ً اسکول اور کالج کے وقت عوام اس پریشانی سے نجات حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو بحال رکھنے کیلئے ہم نے تمام رکشہ شو روم کو اسپنی روڈ منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور یہ مرحلہ جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا اور اسکے بعد موٹر سائیکل شورو مز کو بھی بہت جلد شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا۔
تازہ ترین