• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں منگل کو وقفے وقفے سے بارش ،آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں منگل کو دن بھر وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری رہا،حسب معمول شہریوںکو کیسکو کی نازک مزاجی اور نخروں کاسامنا رہا،متعددعلاقوں میں بجلی غائب رہی،کچرے سے بھری سڑکوں اورابلتی نا لیوں نےمیٹروپولیٹن کی کارکردگی کا پول کھول دیا،تفصیلات کے مطابق بدھ کو شروع ہونے والی بارش کاسلسلہ منگل کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں 3،قلات اور زیارت 12، بارکھان8، ژوب2، پنجگوراور دالبندین میں1ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ،جبکہ زیارت میں 5سینٹی میٹر برفباری بھی ہوئی ،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، سکھر، لاڑکانہ، ہزارہ، ڈی آئی خان، پشاور، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا،جبکہ آج بدھ کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ تاہم لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں/آندھی چلنے کا بھی امکان ہے،کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کاسلسلہ بھی جاری رہا۔
تازہ ترین