جمالیاتی نکھار ہر کسی کو بھاتا ہے، اور جب بات میک اپ کی ہو تو ہرکسی کا دل چاہتا ہے کہ وہ خوبرو نظر آئے۔
لہٰذا اسی تناظر میں پاکستانی نژاد ناروے سے تعلق رکھنے والی میک آرٹسٹ’ ’ہما شریف‘ ‘جو ’’اوسلو‘‘میں کاسموٹولوجسٹ اور کاروباری شخصیت ہیں۔
ان کا پاکستانی ادوار کے ہر گزرتے میک اپ ٹرینڈ کو نہایت ہی خوبصورتی سے پیش کرکے ویڈیو میں پاکستان کی ثقافت کو پیش کیا ہے۔
اس کو آپ خراجِ تحسین بھی سمجھ سکتے ہیں۔
اس ویڈیو کی منفرد بات یہ ہےکہ اس میں آپ پاکستان کے 1910 سے 2018 تک کے تمام فیشن ٹرینڈز دیکھ سکتے ہیں کہ ہر دور کا بدلتا انداز کیسا رہاتھا۔