• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ مقدمات دیکھنے کو ملیں گےجنہیں کسی نے ہاتھ نہیں لگایا،چیف جسٹس

دوہفتوں میں ایسے مقدمات دیکھنے کو ملیں گےجنہیں کبھی کسی نے ہاتھ نہیں لگایا،چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ 2ہفتوں میں ایسے مقدمات دیکھنے کو ملیں گےجنہیں کبھی کسی نے ہاتھ نہیں لگایا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنمارحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

رحمان ملک کے وکیل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ توہین عدالت کیس کا فیصلہ انٹرا کورٹ اپیل میں مسترد ہو چکا ہے، انٹر کورٹ اپیل کے بعد توہین عدالت کا معاملہ غیر موثر ہو چکا ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ دو ہفتوں میں ایسے مقدمات دیکھنے کو ملیں گے جنہیں کھبی کسی نے ہاتھ بھی نہیں لگایا۔

رحمان ملک نے اس موقع کہا عدالت کا شکر گزار ہوں معاملہ ختم کردیا، بطور وزیر داخلہ پانچ سال پیشیاں بھگتتا رہا۔

لطیف کھوسہ نے کہا یہ خدائی خدمت گار ایسی درخواستیں دائر کرتے رہتے ہیں۔

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس خدائی خدمت گار کی 55 درخواستیں چیمبر میں خارج کر چکا ہوں۔

تازہ ترین