• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اب’ ڈی جے پارٹیز‘ کا مزہ سعودی شہری بھی لیں گے

اب’ ڈی جے پارٹیز‘ کا مزہ سعودی شہری بھی لیں گے

اب ’ڈی جے پارٹیز‘ کا مزہ سعودی شہری بھی لیں گے کیونکہ سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہاں پہلی مرتبہ ڈی جے پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جے پارٹی ’کنگ عبداللہ اکنامک سٹی‘ میں17 جون کو منعقد کی جائے گی۔ اس ایونٹ پر بڑے خرچے کا بھی اعلان کیا گیا ہے اس کے علاوہ سعودی عرب اپنے انٹرٹینمنٹ سیکٹر کو مغربی طرز پر منتقل کرنے کی ڈگر پر ہے اور تبھی انہوں نے پہلی بار ڈی جے پارٹی کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

اب’ ڈی جے پارٹیز‘ کا مزہ سعودی شہری بھی لیں گے

ڈچ ڈی جے ’ارمن وان بورن‘ جنہیں دنیا کا سب سے بہترین ڈی جے کہا جاتا ہے انہیں اس ایونٹ میں پرفارم کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ کی تمام تر تیاریوں کی ذمہ داری سعودی عرب کی نجی کمپنی ’بریکٹس‘ نے لی ہے۔

اب’ ڈی جے پارٹیز‘ کا مزہ سعودی شہری بھی لیں گے

اس ڈی جے پارٹی سے قبل متعدد تفریحی پروگرام سعودی عرب میں کیے جا چکے ہیں جن میں کنسرٹ، کامک کان فیسٹیول، مکس جینڈر قومی دن کے جشن کی تقریب اور پہلی مرتبہ سڑکوںپر رقص کرنے کا پروگرام شامل ہے۔

سال 2018کے آغاز میں سعودیہ کے سینما گھروں میں لگی پابندی بھی ختم کر دی گئی۔

اب’ ڈی جے پارٹیز‘ کا مزہ سعودی شہری بھی لیں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ تمام پابندیاں شہزادہ محمد بن سلما ن کے ’ویژن 2030‘ کے تحت ختم کی جارہی ہیں۔ پچھلےکچھ عرصے میں سعودی معیشت کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے انٹرٹینمنٹ سیکٹر کو بحال کرنا بے حد ضروری ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین