• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں قومی گیمز کا انعقاد پھر کھٹائی میں پڑ گیا

کوئٹہ میں قومی گیمز کا انعقاد پھر کھٹائی میں پڑ گیا

کراچی(نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) حکام کی عدم دل چسپی کی وجہ سے کوئٹہ میں 21سے29 اپریل تک شیڈولقومی گیمز کا انعقاد ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بلوچستان کے کھیلوں کے حکام نے پی اواے پر واضح کردیا ہے کہ فنڈ جاری نہ ہونے کی وجہ سے کھیلوں کے مقامات کی تزئین وآرائش نہیں کی جاسکی، اسٹیئرنگ اور انتظامی کمیٹی کے درمیان تاحال کوئی اجلاس نہیں ہوسکا، انتظامات وقت پر مکمل نہیں ہوسکتے، کھیلوں کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے۔ اجلاس میں پی او اے کو ر کمیٹی، پی او اے اسپورٹس کمیشن، گیمز میں حصہ لینے والے یونٹ کے نمائندوں، بلوچستان اسپورٹس بورڈ ، بلوچستان اولمپک کمیٹی کے سکریٹری، سکریٹری کھیل بلوچستان کے علاوہ دیگر نے شر کت کی۔ اس حوالےحتمی فیصلہ چند روز میں پی او اے کرے گی۔

تازہ ترین