• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،دوہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو قید وجرمانہ

کوئٹہ ( آئی این پی) ایڈہاک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ سعادت اللہ خان نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان زعفران اور گل باران کو جرم ثابت ہونے پر دو،دو مرتبہ عمر قید اور مقتولین کےورثاء کو دو،دو لاکھ روپے ادا کرنے کی سزا سنادی جبکہ چوری اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں نامزد ملزمان زعفران اور نقیب اللہ کو گیارہ ،گیارہ سال قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا سنادی۔استغاثہ کے مطابق ملزمان زعفران اور گل باران نے 2فروری 2014ء کو تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کی حدود میں فائرنگ کرکے اللہ داد اور ولی محمد نامی دوافراد کو قتل کردیاتھا جس کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نےملزمان زعفران اور گل باران کو دو ،دو مرتبہ عمر قید اور مقتولین کے ورثاء کو دو، دولاکھ روپے ادا کرنے کا حکم سنادیااس کے علاوہ عدالت نے 23جنوری 2014ء کو سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی ہی حدود میں ایک گھر میں چوری کاالزام ثابت ہونے پر ملزمان نقیب اللہ اور زعفران کو دس ،دس سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دیا۔عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزمان کو مزید ایک ،ایک سال قید بھگتنا ہوگی ۔عدالت نے نقیب اللہ اور زعفران کو اسلحہ برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر بھی ایک ایک سال قید اور تین ،تین ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزمان کو مزید تین ،تین ماہ قید بھگتناہوگی ۔ 
تازہ ترین