ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے صاحبزادے احمد ایاز صادق میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، وہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اب تک ہونے والے کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ہیں، وفاقی حکومت نے وزیراعظم کی منظوری سے میپکو سمیت 4بجلی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تقرر کیا تھا۔