راولپنڈی (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد یاور علی آج ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی سے خطاب کریں گے، چیف جسٹس بننے کے بعد ان کا صوبے کی کسی بھی بار میں یہ پہلا دورہ اور خطاب ہوگا، بار کے جنرل سیکرٹری راجہ عامر محمود نے کہا کہ دن گیارہ بجے شروع ہونے والی تقریب کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔