اسلام آباد (خبر نگار) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی کی جانب سے اسلام آباد کی دونوں بارز کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اکبر شاہ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر ریاست علی آزاد کو گلدستے پیش کئے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بنچ کے تعلقات لازم و ملزوم ہیں۔ وکلاء انصاف کی بروقت رسائی کیلئے بنچ سے تعاون کریں۔ اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی موجود تھے۔