لاہور(نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بدھ کی شب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ دیکھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور سابق چیئرمین خالد محمود نے ان کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس کو خاص طور پر میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی تھی۔