• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

اعصابی مرض میں مبتلا ٹیچر کی منفرد کہانی!

اعصابی مرض میں مبتلا ٹیچر کی منفرد کہانی!

کراچی (جنگ نیوز) بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ، اب وہ چار برس کے طویل وقفے کے بعد اپنی نئی فلم ”’ہچکی“ کے ذریعے فلم انڈسٹری میں واپس تہلکہ مچانے آرہی ہیں۔

شاندار اداکاری کا پاور ہاؤس، سب سے بڑا پروڈکشن ہائوس، مجبوری اور معذوری کے باوجود محنت اور لگن سے بچوں کو کامیاب بنانے کا لائٹ ہاؤس ۔

یہ تینوں ”ہاو¿س“ عوام کو ”ہاؤس فُل“ سینما گھروں میں نظر آئیں گے کیونکہ یش راج فلمز کے بینر تلے تخلیق کی گئی فلم جمعہ کو ملک بھر میں”جیوفلمز“ کے تعاون سے ریلیز کی جارہی ہے۔ فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، ساؤنڈ ٹریک بھی شائقین میں پسند کیا جارہا ہے۔

بے شمار کامیاب فلموں کی ہیروئن رانی مکھرجی کے مداحوں جن میں خواتین کی اکثریت ہے کو اس بار رانی بالکل منفرد انداز میں نظر آئیں گی۔ ”ہچکی“ کی کہانی دِماغی عارضے ”ٹیوریٹ سنڈروم“ میں مبتلا ایک ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جسے ٹیچنگ کا جنون ہے تاہم وہ بچوں کو پڑھانے کے دوران ہچکیاں لینا شروع کردیتی ہے۔

اس کی یہ بیماری اسکول میں مذاق بن جاتی ہے لیکن اس ٹیچر کا پڑھانے کا جذبہ ختم نہیں ہوتا۔ فلم کی کہانی میں طبقاتی فرق کو بھی بہت خوبی سے اُجاگر کیا گیا ہے۔ 


دماغی عارضے میں مبتلا بچی کو دوران تعلیم بھی بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کبھی ٹیچر اُس کا مذاق اُڑاتے ہیں اور کبھی کلاس فیلوز ، لیکن وہ ہمت نہیں ہارتی اور علم کی روشنی کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھتی ہے۔

اعصابی مرض میں مبتلا ٹیچر کی منفرد کہانی!

وہ بعد میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ٹیچر کی جاب لینے کیلئے مختلف اسکولوں کے چکر کاٹتی ہے مگر ناکام رہتی ہے لیکن کچھ عرصے بعد اُسے ایک جگہ سے جاب کی آفر ہوتی ہے جب وہ وہاں پہنچتی ہے تو وہ اس کا اپنا اسکول ہوتا ہے جہاں اُس نے تعلیم حاصل کی ہوتی ہے۔

اُسے اِس اسکول میں ناکام بنانے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جاتے ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین