• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان کا صدیوں پرانا حرم گیٹ بحال

ملتان کے صدیوں پرانے حرم گیٹ کواٹلی تکنیکی مہارت کی مالیاتی مدد سے اس کی اصل حالت میں بحال کردیا گیاہے۔

بدھ کو اٹلی کےنائب سفیر رابرٹو پوڈو نے حرم گیٹ میں بحالی کی رہنمائی کی جو کہ ملتان والڈ سٹی پراجیکٹ کےمرحلےکا پہلاحصہ ہے۔

منصوبے کا مقصد صدیوں پرانے تمدن کو برقرار رکھنا ہے۔ یہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں، حرم گیٹ، زیورات کے بازاراور پرانےہوٹل کو ریسرچ اور ڈیزائین کی ٹیمیں پھر سے ڈیزائن کرینگی اور منصوبے کے دوسرے مرحلے میں انہیں دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

منصوبے کی کل لاگت 422 ملین ہے جبکہ حرم گیٹ کی بحالی پر 8.7 ملین خرچ کیے گئے ہیں اور جدید شیڈ زبھی اس پرتعمیر کیےگئے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی سفیر اٹلی سفارتخانہ روبرٹوپوڈو نے کہا کہ اٹلی ماہرین اس خطے کی تاریخی حیثیت کو بحال کرنے کے لئے پوری صلاحیتیں صرف کررہے ہیں اس حوالے سے حکومت پنجاب اور اٹلی کی حکومت باہمی اشتراک کے ذریعے مثالی اقدامات کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان دنیا کا واحد آباد شہر ہے جس کی تاریخی حیثیت اور ورثے کو عالمی سطح پر مانا جاتا ہے تاہم اس صدیوں پرانی تہذیب اور فن تعمیر کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات ناگزیر ہیں۔

اٹالین ماہر تعمیرات پروفیسر ڈیلبو نے کہا کہ والڈ سٹی پراجیکٹ پاک اٹلی دوستی کی مثال ہے۔ 422ملین روپے کی لاگت سے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ملتان کی بیشتر تاریخی عمارات کو اصلی شکل میں بحال کردیا جائے گا۔

ملتان کا صدیوں پرانا حرم گیٹ بحال

نادر چٹھہ نے کہا کہ آج کا دن ملتان کے شہریوں کے لئے بہت فخر کا دن ہے والڈ سٹی پراجیکٹ نے چوک حرم گیٹ سمیت صرافہ بازار اور مسافر خانے کو اس کی اصلی حالت میں بحال کر کے ملتان کی صدیوں پرانی تہذیب کو نئی زندگی دی ہے۔

نادر چٹھہ نے مزید کہا کہ اندرون شہر کو تاریخی حیثیت میں دوبارہ بحال کر نے کا مقصد پوری دنیا میں سیاحوں کو توجہ دلانا بھی ہے تاکہ وطن عزیز کے اس عظیم اثاثے کی مدد سے سیاحت کو بھی فروغ دیا جاسکے۔

انہوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ والڈ سٹی پراجیکٹ کے اگلے مرحلے میں شہر کے تمام تاریخی دروازوں اور راہداریوں و عمارات کو ان کی صدیو ں پرانی حیثیت میں بحال کیا جائے گا تاکہ ان کو اگلی نسلوں کے سامنے رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جاسکے۔

ملتان میں چھ دروازوں کا سامنا ہے اور حرم درہ ان میں سے ایک ہے جو تاریخی دور کی تاریخ ہے. اس میں ہر فلینک پر دو پائلون شامل ہیں، جن میں چار چار کیٹرڈ کی نشاندہی کی گہرائی ہے، اور فلانوں پر الگ الگ ٹاورز ڈبل اسٹور ہیں. سرکلر سڑک تمام چھ دروازے سے منسلک دیوار شہر شہر کے ارد گرد چلتا ہے. بوور، ہرم اور دہلی کے نام سے چند دروازوں میں، اب بھی آج موجود ہے، انیسوییں صدی کے آخری نصف میں دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا.

صدی کے پرانے ملتان کی تہذیب نے زندگی کی نئی سانس لے لی ہے جبکہ دیوار شہر کی بحالی کے بعد بنیادی مقصد اس کی اصل شکل میں سیاحت، تاریخ اور پرانی تہذیب کو فروغ دینا تھا.

تازہ ترین
تازہ ترین