• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمیلا ماٹونڈکر کی نئے روپ میں بالی ووڈ میں واپسی


بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا جو 90ء کی دہائی میں اپنی جان دار اداکاری کی وجہ سے ہر دل کی دھڑکن ارمیلا ماٹونڈکرکی 10سال بعد فلمی دنیا میں ایک آئٹم گرل کے روپ میں واپسی نے سب کو حیران کردیا۔

بولی وڈ کی 44 سالہ’چھما چھما‘ گرل ارمیلا ماٹونڈکر عرفان خان کی فلم’’بلیک میل‘‘کے آئٹم سانگ ’’بیوفا بیوٹی‘‘میں ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔

ارمیلا ماٹونڈکر کی نئے روپ میں بالی ووڈ میں واپسی

ارمیلا ماٹونڈکر نے تھرلر رومانٹک فلم ’بلیک میل‘ کے گانے ’بے وفا بیوٹی‘ پر پرفارمنس کرکے نہ صرف فلمی دنیا میں بہترین طریقے سے واپسی کی ہے، بلکہ ان کی پرفارمنس سے آئٹم سانگز کو فلموں میں شامل نہ کرنے والے ناقدین بھی خاموش دکھائی دے رہے ہیں۔

’بے وفا بیوٹی‘ کو پونی پانڈے نے گایا ہے، جب کہ اسے امت تریوادی نے کمپوز کیا ہے، اس منفرد گانے کے بول امیتابھ بھتاچاریہ نے لکھے ہیں۔ اس فلم کی ہدایات ابھینے دیو دے رہے ہیں۔ عرفان خان کی اس فلم کو آئندہ ماہ 6 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

ارمیلا ماٹونڈکر کے آئٹم گانے ’بے وفا بیوٹی‘ کو کافی سراہا جا رہا ہےجبکہ ان کے مداحوں کا تو یہ کہنا ہے کہ ارمیلا کی بالی ووڈ میں واپسی کے بعد وہ تمام اداکاروں کی چھٹی کردیں گی۔

ارمیلا 2014 میں آخری بار مراٹھی فلم میں ایک چھوٹا سا رول کرتی نظر آئیں تھیں جبکہ مکمل رول میں 2008 کو فلم ’ای ایم آئی‘ میں نظر آئی تھیں۔

ارمیلا ماٹونڈکر کی نئے روپ میں بالی ووڈ میں واپسی

ارمیلا ماٹونڈکر نے 1980 میں بطور چائلڈ اسٹار مراٹھی فلم ’زاکول‘ سے کیریئر کا آغاز کیااور اس کے بعد 1981 میں فلم ’’کل یگ‘‘میں ایک لڑکے کے کردار میں نظر آئیں اور 1983 میں فلم ’معصوم‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔بچپن سے ہی لوگ ارمیلا کی اداکاری کو پسند کرنے لگے تھے۔

ارمیلا ماٹونڈکر کو شہرت 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رنگیلا‘ سے ملی جبکہ اس کے بعد ارمیلا نے اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب فلمیں کی جن میں جانم سمجھا کرو ، ہم تم پر مرتے ہیں کے علاوہ بہت مشہور فلمیں شامل ہیں۔

ارمیلا ماٹونڈکر کی نئے روپ میں بالی ووڈ میں واپسی

ارمیلا ماٹونڈکر نے 2016 میں ماڈل اور کشمیری بزنس مین میر محسن اختر سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھالیکن اب شادی کے دو سال بعد ارمیلا پھر سے بالی ووڈ میں انٹری دے رہی ہیں۔

چھما چھما‘، ’محبوبہ محبوبہ‘، ’قیامت قیامت‘، ’ہارے رے‘ اور ’ہاں مجھے پیار ہوا اللہ میاں‘ سمیت متعدد آئٹم گانوں پر پرفارمنس دی ہےاور اب فلم ’’بلیک میل‘‘ میں’’بے وفا بیوٹی‘‘میں آئٹم نمبر کریں گی۔

تازہ ترین