• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی ،ایرانی ڈیزل انڈین گٹکااور سگریٹ سمیت دیگر سامان برآمد

کوئٹہ ( آن لائن)کوئٹہ کسٹمز نے لکپاس سمیت مختلف علاقوں میں کا رروائی کر تے ہوئے2 کروڑ50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل ،انڈین گٹکا اور سگریٹ سمیت دیگر سامان برآمد کر کےگاڑیاں قبضےمیں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنامعلوم اسمگلروں کی جانب سے ایک آئل کمپنی کی ٹینکر میںایرانی ڈیزل سمگل کر نے کی اطلاع پر کسٹم کے عملے نےلکپاس کے علاقے میں ایک آئل ٹینکر کو روک کر چیک کیا تو مذکورہ آئل کمپنی کے سیل شدہ ٹینکر سے 15 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔جس کوگاڑی سمیت قبضے میں لے لیا گیا۔علاوہ اذیں موبائل اسکواڈ کی جانب سے دو اور کارروائیوں میں ،مقامی گٹکا،انڈین گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کرکے گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔
تازہ ترین