• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان اور لودہراں کے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم نہ کئے جا سکے

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان کی جانب سے ملتان اور لودہراں میں میٹرک اور ایف ایس سی کے طلبا و طالبات کو سینکڑوں لیپ ٹاپ تقسیم نہیں کئے جا سکے ، لیپ ٹاپ تقسیم نہ ہونے سے قابل ذکر تعداد میں لیب ٹاپ ناکارہ ہو نا شروع ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مئی 2017میں طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا پنجاب کے تمام اضلاع میں لیب ٹاپ تقسیم کردیئے گئے لیکن ملتان اور لودہراں میں تقریب منعقد نہیں کی گئی ہے ، سینکڑوں کی تعداد میں لیب ٹاپ سٹاک میں پڑے رہنے کے باعث ناکارہ ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین