گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن(ر) محمد آصف نے بتایا کہ ڈی سی سہیل احمدٹیپو 15روز کی رخصت مانگ رہے تھے انکی رخصت بھی پنجاب حکومت کو ارسال کر دی گئی تھی تاہم میں نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے انہیں 4روز 15تا 18مارچ تک کی چھٹی دے دی تھی ان کی طبیعت ناساز تھی اس سلسلہ میں چند روز قبل 2مرتبہ سینئر ڈاکٹرز سے ان کا مکمل چیک اپ بھی کروایا گیا تھا تاہم دی گئی 4چھٹیوں کے باوجود انہوں نے گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آمد کے سلسلہ میں 2مرتبہ سیکورٹی کے سلسلہ میں سرکاری میٹنگز کی تھیں۔