• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیتے جاگتے ووٹر کی عزت ضروری ہے، مصطفیٰ کمال

جیتے جاگتے ووٹر کی عزت ضروری ہے، مصطفیٰ کمال

میرپورخاص(نامہ نگار)پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین سیدمصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نواز شریف نااہل ہونے کے بعد ووٹ کوعزت دوتحریک چلارہے ہیں، ووٹ تو محض کاغذ کا ایک ٹکڑا ہےجبکہ جیتے جاگتے ووٹر کو عزت دینے کی ضرورت ہے،نواز شریف اگر ووٹر کو عزت دیتے اور ان کے مسائل حل کرتے تو انہیں گلی گلی خاک چھاننا نہ پڑتی،پی ایس پی محض دوسال میں ایک تناور درخت بن چکی ہے اور 2018 کے انتخابات میں پورے ملک میں باالعموم اور سندھ میں ایم کیو ایم کی 51نشستیں کلین سوئیپ کرنےکےساتھ ساتھ رکارڈکامیابی حاصل کرے گی اورسندھ کا آئندہ وزیراعلیٰ پی ایس پی کاحمایت یافتہ ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نےپاک سرزمین پارٹی کے دوسرے یوم تاسیس کے موقع پر مہاجرکالونی گراؤنڈ میرپورخاص میں منعقدہ جلسہ سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سےپی ایس پی کے صدرانیس قائم خانی،سینئر وائس چئیرمین ڈاکٹر صغیر احمد،انیس احمد خان ایڈوکیٹ،سیکریٹری جنرل رضا ہارون،آسیہ اسحاق اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔مصطفیٰ کمال نےاپنےخطاب میں مزید کہا کہ محض دوسال میں گھٹن اور مایوسی کے ماحول میں پی ایس پی عوام کے لیئے امید بن کرابھری ہے،اور آج نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی اس کا وجود قائم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے کہاجارہاہےکہ مہاجر سیاست کریں۔مہاجر لاوارث ہوگیا ہے،مہاجر آج لاوارث نہیں ہوا،مہاجر 35سال پہلے لاوارث ہوچکا ہے ،ایم این اے،ایم پی اے،سینیٹر اور وزراء بنانے اور ہزاروں جانوں کی قربانیاں دینے کے باجود وہ آج بھی سنگین مسائل کا شکار ہے۔

تازہ ترین