• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد یونائیٹڈ آج رات کراچی پہنچے گی

پاکستان سپر لیگ کی فائنلسٹ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ آج رات دبئی سے کراچی پہنچے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق، فاسٹ بولر محمد سمیع اور فہیم اشرف پہلے ہی پاکستان میں ہیں جب کہ دیگر کھلاڑی آج رات کراچی پہنچیں گے۔

پاکستان آنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑیوں میں اسٹیون فن، لیوک رونکی، جے پی ڈومنی، چاڈوک والٹن اور سیموئل بدری شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے مدمقابل ہوگی۔

تازہ ترین