وزير داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہم 7سالوں ميں ملک حاصل کرسکتے ہيں تو اگلے 7سالوں میں معيشت کو مضبوط بھی کر سکتےہيں۔
یوم پاکستان کے موقع پر وزير داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے 1940کو پاکستان حاصل کرنے کا عہد کيا ،پھر 7 سال بعد ہم نے پاکستان حاصل کرکے دنیا کو حيران کر دياجبکہ ہمارے سيکيورٹی ادارے اور افواج پاکستان اپنی جانوں کی قربانياں دے کر پاکستان کی حفاظت کررہے ہيں۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں ہم نے 5 سالوں ميں دہشت گردی اور نفرتوں کو ختم کيا ، وہاں ہم نے تعليمی ادارے بھی قائم کيے جبکہ تعليم کا چراغ جلانے سے 21ویں صدی کا پاکستان بھی ابھرا ہےاورہم شہيدوں کو سلام اور خراج تحسين پيش کرتے ہيں۔