• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان کے نواحی علاقے میں دولھے کی پراسرار موت

ڈی جی خان کے نواحی علاقے میں دولھے کی پراسرار موت

ڈیرہ غازی خان میں 24 سالہ نوبیاہتا دولہا پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔

حنیف کی گزشتہ رات شادی ہوئی تھی، دلہن کو گھر لانے کے بعد کسی کام سے باہر نکلا اور دیرتک گھر نہ لوٹا، تلاش کے دوران ایک گراؤنڈ سے اس کی لاش ملی۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ وڈور کی بستی بیلا کے رہائشی محمد حنیف کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی، دلہن کو رخصتی کے بعد گھر لایا اور کسی کام کے سلسلے میں باہر نکل گیا، دیر تک واپس نہ لوٹا تو تلاش شروع کی گئی، آج علی الصباح قادریہ گراؤنڈ سے اس کی لاش ملی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا ہے، ایس ایچ او سٹی محمد شاہد کا کہنا ہے بظاہر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم قتل یا خودکشی دونوں ہی پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین