• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں آج نسل پرست تنظیم فٹ بال لارڈزالائنس مظاہرہ کرے گی

برمنگھم (پ ر) دائیں بازو کی نسل پرست اور اسلامک فوبیا پرچار تنظیم فٹ بال لاڈز الائنس آج ایک بجے برمنگھم میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف مظاہرہ کرے گی۔ اس مظاہرہ کیخلاف سٹینڈاپ ٹو ریسزم بھی مظاہرہ کرے گی۔ سٹینڈاپ ٹو ریسزم کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ہمارا مظاہرہ پرامن ہوگا اور ہم ہر قسم کے نسلی اور مذہبی تعصبات کیخلاف پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر ذی شعورانتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف ہے۔ مسلمانوں کی تمام تنظیموں اور رہنمائوں نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ حقیقت میں فٹبال لاڈز الائنس دہشت گردی کی آڑ میں نسلی اور مذہبی منافرت پھیلانا چاہتا ہے تاکہ برطانیہ میں کمیونٹی تقسیم ہوں۔ برمنگھم میں سٹینڈاپ ٹو ریسزم کے مرکزی رہنما الیسٹر وینگیٹ نے کہا کہ برمنگھم ایک ملٹی کلچرل سٹی ہے یہاں پرنسل پرستوں کا مظاہرہ کرنا کمیونٹی کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن کائونٹر مظاہرہ کرکے فٹ بال لاڈز الائنس کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ یہاں پر کمیونٹی متحد ہے اور تم اپنے نسل پرستانہ اور اسلامک فوبیا کے پرچار کو اپنے پاس رکھو، انہوں نے تمام کمیونٹی کو پرامن رہنے کی تلقین کی اور مظاہرہ میں شرکت کی اپیل بھی کی۔
تازہ ترین