• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام، 4 طالبان دہشت گرد گرفتار، دستی بم،بارود، اسلحہ برآمد

ملتان(نمائندہ جنگ،پ ر)ملتان میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام، چار طالبان دہشت گرد گرفتار، دستی بم، بارود، اسلحہ برآمد، سی ٹی ڈی کی سدرن بائی پاس بابرچوک پرکارروائی،ملزم احمد نور،شہباز،عاصم اورظہیرنامعلوم مقام پرمنتقل‘ساتھیوں کی تلاش، تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان کے علاقے بابر چوک سے4مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے دہشت گردوں میں احمد نورعرف بلال، محمد شہباز،محمد عاصم اورظہیر احمدشامل ہیں۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ،ایک اے کے47گن اورگولیاں، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اوردیگرتخریب کاری کاسامان بھی برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد ملتان میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔دہشت گردوں کے انکشافات پر پولیس مزید ملز ما ن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کررہی ہے۔سی ٹی ڈی ملتان کی ٹیم کوباوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان سےتعلق رکھنے والے4 دہشتگر د سدرن بائی پاس بابرچوک پرموجود ہیں جوملتان میں قانون نافذکرنیوالےاداروں کی حساس تنصیبا ت پر حملےکی منصو بہ بندی کررہےہیں جس پرٹیم نے چھاپہ مارا، پکڑ ے گئےملزمان سےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین