• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کے جلسہ میں نعرے کیوں لگوائے؟ ہنگو کے رہنمائوں کوشوکازنوٹس جاری

ہنگو(نمائندہ جنگ)وزیر اعلی کے جلسہ میں نعرے کیوں لگوائے؟پی ٹی آئی ہنگو مقامی قیادت حرکت میں آگئی۔ ضلعی رہنماوں کوپارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔ چند روز پہلے 18 مارچ کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے دورہ ہنگو کے موقع پر جلسہ عام کے دوران پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اورحالیہ سینیٹ انتخابات میں ناکام امیدوار حاجی خیال زمان اورکزئی جیسے ہی وزیر اعلی ٰکو ویلکم کہنے کے لئے سٹیج پر تقریر کرنے پہنچے تو اسی دوران بعض کارکنوں کی جانب سے ʼʼگو خیال زمان گوʼʼ کے نعرے لگائے گئے جس کے باعث جلسہ کا ماحول کچھ دیر کیلئے بد نظمی کا شکار بھی ہوا۔پارٹی کے اندرونی اور مصدقہ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے بعد چند کارکنوں کے ذریعے نعرے لگوانے پر ضلعی رہنماء اور آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند یوسف خان اور ضلعی رہنماء وسابق ناظم دلن امان اللہ کوشوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے۔ ضلعی رہنماوں کو نوٹس جاری کرنے کی تصدیق پارٹی کے اہم رہنمائوں نے کر دی۔
تازہ ترین