ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کا موسم خشک رہے گا ، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج سے موسم خشک رہے گا ، دن کے وقت درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہونے کا امکان ہے ،آنے والے چند روز میں درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے اور دن کے وقت گرمی کی شدت بھی بڑھ جائے گی ۔