ٹھٹھہ(نامہ نگار) عارفانی محلہ وارڈ نمبر9 میں کھلے مین ہول میں گرنے کے باعث ڈیڑھ سالہ احسن ولد قوت علی شاہ ہلاک ہوگیا۔ بچے کے ورثاء نے ٹی ایم اے ٹھٹھہ کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ گٹر کے مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ان کا بچہ گٹر میں گر کر ہلاک ہوا ہے۔ دریں اثناء ڈی سی ٹھٹھہ ندیم الرحمان میمن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقہ کے صفائی انچارج غلام مصطفیٰ خشک اور خاکروب شہباز مسیح کو معطل کردیا ہے۔