• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈیرن سیمی بھی کراچی کی بریانی کے دیوانے نکلے

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی کراچی کی بریانی کے دیوانے نکلے۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے وڈیو پیغام میں کراچی کی اسپیشل بریانی کی خوب تعریف کی اور ساتھ ہی کراچی والوں کا ان کی بہترین میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔


اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کا رقص بھی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر بہت زیادہ شہرت پاگیا تھا۔

ڈیرن سیمی جب کراچی پہنچے تو انہوں نے اپنے روایتی انداز میں رقص کیاجبکہ ان کے ساتھ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بھی ڈانس کیا۔


یہ رقص پشاور زلمی کی پہچان بھی بن چکا ہےاور ان کے ڈانس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تازہ ترین