پشاور(سٹی رپورٹر) آل پا کستان مسلم لیگ ڈسٹرکٹ پشاور کے سینئر نائب صدر وکیل خان موسیٰ زئی نے سابق صدر مملکت پرویز مشرف کی جانب سے پاکستان آنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس اعلان کو ملک کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے ‘ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی پاکستان میں موجودگی سے آئندہ انتخابات میں پارٹی کی کامیابی یقینی ہوجائے گی۔