• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع

پرویز مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع

اسلام آباد(جنگ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردیں۔ جیونیوز کے مطابق شکایت کنندہ انعام الرحیم نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور بدعنوانی کا الزام لگاکر نیب سے تحقیقات کی درخواست کی تھی تاہم نیب نے ابتدا میں یہ درخواست مسترد کردی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نیب کو سابق صدر کیخلاف کارروائی کا اختیار دیا گیا جسکے بعد شکایت کنندہ نے نیب کو ایک بار پھر خط لکھا جس پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شکایت کنندہ سے سابق صدر کیخلاف شواہد مانگ لیے ہیں جن کی بناء پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین