• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل، پشاور کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل فائنل، پشاور کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے جے پی ڈومینی ٹاس کے لئے میدان میں اترے ہیں۔

پی ایس ایل کی اختتامی تقریب، کھلاڑیوں کا رقص، شائقین کا جوش

دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں یہ تیسرا میچ ہے، اس سے قبل ہونے والے دونوں مقابلوں میں ایک میں پشاور زلمی اور ایک میں اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح رہی۔

پی ایس ایل فائنل، پشاور کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

گروپ میچ نمبر 4 میں پشاور زلمی نے اسلام آبادیونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دی تو گروپ میچ نمبر 21 میں مصباح الحق الیون نے ڈیرن سیمی کی ٹیم کو 26 رنز سے مات دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق کے بجائے جین پال ڈومینی کررہے ہیں جبکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،ایلکس ہیلزکی جگہ چیڈوک والٹن کو فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل 3 کا فاتح کون؟ شائقین کا ایک ہی سوال

دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف،لیوک رونکی،آصف علی، صاحبزادہ فرحان،سمیت پٹیل، محمد سمیع، عماد بٹ، شاداب خان اور حسین طلعت شامل ہیں۔

چیمپئن پشاور زلمی کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں آندرے فلیچر، محمد حفیظ،ڈائوسن، جورڈن، حسن علی، وہاب ریاض، عمید آصف، ثمین گل، کامران اکمل اور سعد نسیم میدان میں اتریں گے۔

پی ایس ایل ون کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ اور پی ایس ایل ٹو کی چیمپئن پشاور زلمی کا فائنل میں یہ پہلا مقابلہ ہے، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے فائنل میں کامیابی کا تاج کوئٹہ کو شکست دے کر اپنے سر پر سجایا تھا۔

تازہ ترین