عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ جب تک چیف جسٹس خود نگراں حکومت نہ بنائیں، منصفانہ الیکشن نہیں ہوسکتے، جو حلقہ بندیاں کی گئی ہیں ان میں شریف آدمی الیکشن لڑہی نہیں سکتا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لاہور کےمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف اور مریم کو سزا ہوئی تو سنجرانی کنٹرول سنبھالیں گے۔
انہوں نےاس دوران روایتی چٹکلہ بازی کی اوراپنے پہلے بیان کےبَرخلاف کہنےلگےکہ وہ جوڈیشل مارشل لاء کے خلاف ہیں،لیکن پاکستان کا اہم مسئلہ نگراں حکومتوں کا ہے،جہاں ہر پارٹی اپنا تڑکا لگانا چاہتی ہےاور میں نے مضبوط نگراں حکومت کےلیے چیف جسٹس سے درخواست کی تھی۔
شیخ رشیدنےیہ انکشاف بھی کر دیا کہ الیکشن نومبر دسمبر سے پہلےممکن نہیں، حکومت نے پورے دورانیے کے دوران قوم کے ساتھ مذاق کیا ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس 80فیصدمکمل ہے، نواز شریف نے چاٹ والے کو ملک کا صدر لگا دیا، ایف اے پاس کو چیئرمین پیمرا بنادیااور اقتصادی ماہرین بھی آدھے چور ہیں۔