• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی مقابلے میں بیٹے کی ہلاکت، ماں چیف جسٹس کے سامنے پیش،سورہ العصر کی تلاوت کی


لاہور(نمائندہ جنگ، آئی این پی) مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں بیٹے کی ہلاکت کا مقدمہ لیکر چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے والی خاتون صغریٰ بی بی نے روسٹرم پر آکر سورہ العصر کی تلاوت کی اور چیف جسٹس کو مخاطب کرکے کہا جج صاحب مجھے بتائیں مجھے انصاف کہاں سے ملے گا، پولیس کب تک ماں کی گودیں اجاڑتی رہے گی؟۔سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں 18 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت دکھیاری ماں صغریٰ بی بی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، چیف جسٹس کو اپنی کہانی بتاتے ہوئے خاتون رو پڑی۔ صغریٰ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ گھر پر قبضہ کرانے کیلئے پولیس نے اس کا 18 سال کا بیٹا مار دیااور پولیس والے اسے بھی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،خاتون نے بتایا کہ جج بھی اس کے کیس کو لٹکا رہے ہیں۔
تازہ ترین