سکھر پولیس نے پی ایس ایل فائنل کے دوران سٹے بازی کرنے والے 3 بکیز کو گرفتار کرلیا۔
بکیز نے پی ایس ایل کے فائنل پر کروڑوں روپے کا سٹہ لگایا ہوا تھا۔
ایس ایس پی سکھرامجد احمد شیخ کےمطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے نقد رقم، 20 موبائل فونز، 4وائرلیس فونز سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
ملزمان کےخلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔