• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بال ٹیمپرنگ:بین کرافٹ کو رنگے ہاتھوں کیسے پکڑا گیا؟

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹائون میں کھیلے جانے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے موقع پربال ٹیمپرنگ کا واقعہ پیش آیا اور اسکے بعد کینگرو کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو فوری طور پر ذمہ داریوں سے فارغ کیا جاچکا ہے۔


تاہم اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر فینی ڈی ویلیئرز نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، جنوبی افریقہ کے ایک نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فینی ڈی ویلیئرز نے بتایا کہ انھیں شک اس وقت ہوا کہ کیا آسٹریلوی بولرز گیند کو تیس اوورز سے قبل بھی ریورس سوئنگ کرسکتے ہیں؟

فینی نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ کینگروز 26ویں، 27ویںاور 28ویں اوورز میں بال کو ریورس سوئنگ کرنے لگے،تو یہ دوسروں سےکچھ مختلف کررہے تھے، جس کے بعد ہم نے اپنے کیمرہ مین سے کہا کہ آسٹریلین بولر جو کچھ کررہے ہیں اسکی ویڈیو بنالیں، وہ کچھ گڑبڑ کررہے تھے۔

جس کے بعد کیمرہ مین نے ڈیڑھ گھنٹے تک ان کی حرکتوں کا خفیہ طور پر جائزہ لیااور جب انہیں کچھ مشکوک چیزیں نظر آئیں تب انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی بین کرافٹ پر کیمرے کی آنکھیں مرکوز کردیں، بالآخر انہوں نے بین کرافٹ کو رنگے ہاتھوں گیند سے گڑبڑ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

فینی ڈی ویلیئرزنے کہا کہ گیند کا اس طرح سے تبدیل ہونا اس جیسی سبز گراسی وکٹ پر تقریباً ناممکن ہے۔یہ پاکستان کی وکٹیں نہیں جہاں ہر سینٹی میٹرز پر کریکس پڑے ہوئے ہوتے ہیں، ہم یہاں گھاس سے ڈھکی ہوئی وکٹوں کی بات کررہے ہیں ،جہاں آپ گیند کی شیپ بدل نہیں سکتے ، ہاں تھوڑا بہت فرق پڑتا ہے۔

بال ٹیمپرنگ:بین کرافٹ کو رنگے ہاتھوں کیسے پکڑا گیا؟

تیس اوورز سے قبل کینگروز کی جانب سے ریورس سوئنگ کرانے کے لیے انہیں کچھ کرنا پڑا ہوگا۔اگر آپ کرکٹ بال استعمال کریں اور اس پر نارمل آئرن ، اسٹیل گیٹ یا کچھ اور استعمال کریں تو پھر یہ فوری طور پر ریورس سوئنگ کرنے لگے گی۔یہ وہ اضافی قسم کی تبدیلی ہے جس کے نتیجے میں ریورس سوئنگ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

حالانکہ یہ ابھی تک ثابت نہیں ہوا ہے، لیکن جس انداز میں یہ سب کچھ کھلے عام کیا گیا ہے ، ایک بڑا سوال پید اہوا ، کیا یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

اس بات پر سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس قائل نہیں ، وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے یہ نہ کہا جائے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے، ہمیں کچھ پرانی فوٹیج دیکھنا پڑیں گی۔

تازہ ترین