• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند ایجنسی ڈی جی خان سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں کمانڈر سمیت 5دہشت گرد ہلاک

 لاہور/مہمند ایجنسی/ڈیرہ غازی خان(نمائندہ جنگ/ صباح نیوز) مہمند ایجنسی اور ڈیرہ غازی خان میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کمانڈر سمیت5دہشت گردوں کو ہلاک کردیاجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ مہمند ایجنسی کے علاقے طورغرمیں کمانڈر حق نواز اور اس کا ساتھی محسن ہلاک ہوا ،ڈی جی خان میں مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، مہمند ایجنسی کے علاقے تور خرمیں فرنٹیئر کور اور دیگر سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائی حصہ لیا۔فرنٹیئر کور کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر حق نواز اور اس کا ساتھی محسن شامل ہے۔فرنٹیئر کور کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ لانچرز، کلاشنکوفیں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ڈی جی خان میں پنجاب رینجرز نے دہشت گردی کی بڑی کاروائی ناکام بنا دی ،بتایا گیا ہے کہ رینجرز نے دوران سنیپ چیکنگ فورٹ منروسے سخی سرور کی طرف آنے والی ایک کار کو روکا تو کارمیں تین افراد نے کار بھگا دی ،جس پر رینجرز اہلکاروں نے اس کا ر کاپیچھا کیا تو سخی سرور کے قریب کار سوار افراد نے کار چھوڑ کر رینجرز کی پارٹی پر فائرنگ شروع کر د ی،جس کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں 3نامعلوم دہشت گرد ہلاک جبکہ رینجرز کا ایک جوان بھی زخمی ہوا ،رینجرز اہلکاروں نےکار کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد کر لیا۔
تازہ ترین