چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر خورشید کلیم سے کہا ہے کہ آپ ہمارے بھی پیر ہیں۔
سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی گئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر رشید اے رضوی کی درخواست پرسماعت ملتوی کی۔
رشید اے رضوی نے مؤقف اختیار کیا کہ وکلاء قیادت آئی ہوئی ہے، آپس میں مشاورت کرکے آگاہ کریں گے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرپیرخورشید کلیم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا پیر خورشید سے مکالمہ ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ آپ اپنے علاقے اور ہمارے بھی پیر ہیں، ہم آپ کو مانتے ہیں، آج ہم سے مل کر جائیے گا۔