• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان مریم نواز کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان مریم نواز کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان کو جھوٹ بولنے کے دورے پڑتے ہیں،وہ مریم نواز کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں،کے پی میں کسی اسپتال اور اسکول کی حالت زار بہتر نہیں کی جاسکی، 2013 سے اب تک عمران خان کا جھوٹ اور الزامات کا وتیرہ نہیں بدلا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں نواز شریف کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے، قانون کے معیار کا پورے پاکستان کوپتا چل چکا ہے،2018 میں پاکستان کی عوام ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی تشدد کیس میں لاڈلے پر دہشتگردی کی دفعات تھیں جس پر انہیں استثنا مل گیا جبکہ شوہر اوربیٹی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کےلئےجانا چاہتے ہیں مگراجازت نہیں دی جا رہی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہےکہ زرداری صاحب کا نیب کورٹ سے ریکارڈ غائب ہو گیا تھا، وہی نیب اس پر ریفرنس کےریفرنس بنارہی ہےجسکےخلاف1روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،آج بھی جو صندوق بھر کر لائے جا رہے ہیں ان میں کچھ نہیں۔

تازہ ترین