یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو باسکٹ بال کھیلتے اور بال باسکٹ کرتے دیکھا ہوگا، جو اپنی زبردست مہارت اور تیکنیک سے باسکٹ بال کے کھیل میں پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہیں۔
لیکن باسکٹ بال کا ایک ایسا نشانہ لگانا اور پھر ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی اس کھلاڑی کی مہارت کی داد دینی پڑے گی، جس نے 200میٹر کی بلندی سے بال باسکٹ کرنے کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈمیں اپنا نام درج کروالیا ہے۔
ڈیرک ہیرون نامی آسٹریلوی نوجوان نے جنوبی افریقہ کی میلٹ سنین نامی بلندو بالا آبشار کا انتخاب کیا اور 2سو میٹر اونچائی پر کھڑے ہو کر ایسا نشانہ لگایا کہ بال سیدھی باسکٹ میں جا گری۔