محکمہ ایکسائز پنجاب نے لگژری ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما او ر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو یہ نوٹس 4 لاکھ روپے لگژری ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جاری کیا گیا۔
محکمہ ایکسائز پنجاب کے حکام کے مطابق نوٹس ڈیفنس میں گیلانی ہاؤس کے مین گیٹ پر چسپاں کر دیا گیا ہے، جس میں سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کو 4اپریل تک ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔